ڈیرہ بگٹی؛ایس پی کی جانب سے کھلی کچہری ، شہریوں کے مسائل سنے

17

ڈیرہ بگٹی،27 فروری(اے پی پی ):ایس پی ڈیرہ بگٹی عطاء الرحمن ترین کی جانب سےایس پی آفس سوئی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا  ہے۔

اس موقع پر ایس پی ڈیرہ بگٹی عطاءالرحمن ترین نےعوام کےمسائل سنےاورانھیں فوری طور پرحل کرنےکی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ کھلی کچھری کا مقصد لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا اور عوام اور پولیس کے درمیان فاصلے مٹانا ہے ۔انہوں نےکہا کہ عوام کے مسائل اور شکایات کا فوری ایکشن لیا جائے گا اور ذمہ داروں کے خلاف کاروائی ہوگئی۔

ایس پی ڈیرہ بگٹی عطاء الرحمن ترین نے کہا کہ میرے آفس کے دروازے عوام کے لیے ہمیشہ کھلے رہیں گے، عوام کسی بھی وقت میرے دفتر میں آکر اپنے مسائل سے آگاہ کریں ، انہیں انصاف دیا جائے گا۔

عوامی حلقوں نے کھلی کچہری کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی پولیس کی جانب سے کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جاتا رہیگا۔

کھلی کچہری میں پولیس آفیسران معززین علاقہ سول سوسائٹی اقلیتی برادری اور عوام کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔