میگا سائز نئے جوڈیشل کمپلیکس نوشہرہ ورکاں کا افتتاح

25

نوشہرہ ورکاں،27 فروری (اے پی پی):چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ امیر حسین بھٹی نےنوشہرہ ورکاں تحصیل جوڈیشل کمپلیکس کا افتتاح  کردیا۔ تحصیل   نوشہرہ ورکاں میں 39 کروڑ سے زائد فنڈ سے تعمیر میگا سائز نئے جوڈیشل کمپلیکس نوشہرہ ورکاں کا  چیف جسٹس     نےافتتاح کیا۔ چیف جسٹس امیر محمد بھٹی نوشہرہ ورکاں جوڈیشل کمپلیکس پہنچے تو صدر تحصیل بار ایسوسی ایشن چوہدری ظہیر اکرم گورایہ ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری بار راؤ سبطین علی خاں ایڈووکیٹ  اور دیگر سینئر وکلاء نے ان کا شاندار استقبال کیا اور پولیس کے  دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر  حسین بھٹی نے جوڈیشل کمپلیکس کی شاندار تقریب کے موقع پر اپنے خطاب میں بلا امتیاز انصاف کو یقینی بنانے پر زور دیا اور کہا کہ انصاف کے ترازو کی حیا ہی جوڈیشلی کا حسن اور شان ہے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گوجرانوالہ سجاد حسین سندھڑ ، کے علاوہ کمشنر گوجرانوالہ نوید حیدر شیرازی،  ،فیاض احمد موہل ڈپٹی کمشنر گجرانوالہ ،رانا ایاز سلیم خاں سی پی او گوجرانوالہ ،ار پی او گوجرانوالہ سمیت دیگر جج صاحبان اور مقامی انتظامیہ افتتاحی تقریب میں شریک ہوئے۔