اسلام آباد،28فروری (اے پی پی):سرسبز 43 ویں نیشنل کبڈی چیمپئن شپ میں پاکستان واپڈا، ہائر ایجوکیشن کمیشن اور پاکستان ائیر فورس نے اپنے اپنے میچز جیت لئے۔
جناح سٹیڈیم اسلام آباد میں جاری چیمپئن شپ میں پاکستان واپڈا نے پی او ایف واہ کو 16-34 پوائنٹس سے، ہائر ایجوکیشن کمیشن نے اسلام آباد کو 11-31 پوائنٹس سے اور پاکستان ایئر فورس نے خیبرپختونخوا کو 19-36 پوائنٹس سے ہرا دیا۔