لاہور، 28 فروری (اے پی پی): نگران وفاقی وزیربرائے قومی ورثہ وثقافت سید جمال شاہ نے لاہور میں اردو سائنس بورڈ کا دورہ کیا۔
ڈائریکٹر اردوسائنس بورڈ ضیاء اللہ خان طورو نے ادارے کی تاریخ، کارکردگی، جاری و مستقبل کے اشاعتی منصوبوں کے بارے میں وفاقی وزیر کو بریفنگ دی۔
اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئےوفاقی وزیر سید جمال شاہ نے کہا کہ قومی، علمی وادبی ادارے معاشرے کی پہچان اور خوب صورتی ہیں۔ یہ ادارے معاشرے کے لیے بہترین کام کررہے ہیں ۔ قومی ورثہ وثقافت ڈویژن اپنے ماتحت اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کررہاہے۔
وفاقی وزیر نے بورڈ کی لائبریری، اردوسائنس کتاب گھر کا بھی دورہ کیا۔ سید جمال شاہ نے بورڈ کے لان میں پودابھی لگایا۔