اسلام آباد،28 فروری ( اے پی پی ): پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )سیزن نائن میں راولپنڈی مرحلہ ہفتہ سے شروع ہوگا جس کے لیے ٹیموں کا اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر آمد کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔
لاہور قلندرز کی ٹیم بھی اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔ ہفتے کے روز لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ 2 مارچ کو پنڈی اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔