سکھر،28فروری(اے پی پی)سند ھ حکومت کے تعاون اور آئی جی سندھ راجہ رفعت مختارکی ہدایات پر سکھراور لاڑکانہ ریجن میں کریمنلز کے خلاف جاری کچے میں جاری آپریشن کے لئے ڈی آئی جی ٹیکنیکل اینڈ ٹرانسپورٹ شرجیل کھرل کی زیرنگرانی ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا کے ماہرین سے سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن کی (06) چین اے پی سیز کو جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے انکی آرسرنو رنگ و نو ،مرمت،ریبیلٹ سمیت مزید حفاظتی انتظامات کو بہتر بنا کر آج ڈی آئی جی آفس سکھر میں ڈی آئی جی ٹیکنیکل اینڈ ٹرانسپورٹ شرجیل کھرل نے ڈی آئی جی سکھر عبدالحمید کھوسہ اور ایس ایس پی شکارپور ڈاکٹر محمد عمران خان کی موجودگی میں متعلقہ اسٹاف کے حوالے کی۔
اس موقع پر ڈی آئی جی سکھر عبدالحمید کھوسہ کا کہنا تھا کہ ان شاءاللہ سند ھ حکومت اور آئی جی سندھ کی طرف سے دی گئی ان (06) اے پی سیز سے کریمنلز کے خلاف جاری آپریشن میں کارکردگی بہترہونے کے ساتھ ساتھ افسران وجوانوں کے حوصلے بھی بلندہونگے۔