سکھر،28 فروری(اے پی پی): پولیس کی اہم و بروقت کارروائی، آج سہ پہر آئی بی ای پبلک اسکول میںمنعقدہ ٹیسٹ کہ دوران امیدواروں سے چوری ہونے والے 20 موبائل فون 12 گھنٹوں کے اندر برآمدکرکے ملزمان گرفتار کرلیا۔
ایس ایس پی زبیر نظیر احمد شیخ نے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں پر نوٹس لیتے ہوئے چوری شدہ موبائل فون برآمد کرنے کا احکامات جاری کئے تھے۔
پولیس نے سکول کے باہر ایک نوسرباز کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کی جس نے انکشاف کیا کہ کم پیسوں کی عوض امیدواروں کے موبائل فونز جمع کر کے انہیں ٹوکن دئیے گئے ٹیسٹ کے بعد ٹوکن دیگر موبائل لیکر جائیں ہم ٹیسٹ شروع ہونے کی فوری بعد وہ اپنے کاؤنٹر سمیت امیدواروں کے موبائل فون لیکر فرار ہو گئے۔
تشکیل شدہ ٹیم نے واقع پر پہنچ کر سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد اور ملزم کی شناخت سے گھر پر چھاپہ مار کر مسروقہ 13 موبائل فون برآمد کر لئے اس موقع پر ایس ایس پی کی تشکیل شدہ ٹیم اور ایس ایچ او آباد کے لئے شاباش کا پیغام جاری کیا گیا ہے۔