ہرنائی ،29 فروری(اے پی پی ): بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 7 زیارت پر آج ری پولنگ کا عمل شروع ہو گیا ہے،سنجاوی کے 12پولنگ اسٹیشنوں پر 12511ووٹر رجسٹرڈ ہیں۔
واضح رہے کہ 8فروری کی انتخابات میں لڑائی جھگڑے ہونے کی وجہ سے 12پولنگ اسٹیشن پر ٹرن آؤٹ نہ ہونے کی برابر تھا۔ مسلم لیگ ن کے امیدوار حاجی نورمحمد خان دمڑ نے الیکشن کمیشن میں مذکور پولنگ اسٹیشنوں پر ری پولنگ کرنے کی درخواست دی تھی، الیکشن کمیشن نے حاجی نورمحمد خان دمڑ کی درخواست منظور کرتے ہوئے ری پولنگ کرنے کی منظوری دی۔