خیبرپختونخواہ اسمبلی کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخابات کے سیشن کیلئے سکیورٹی ہائی الرٹ

34

پشاور، 29فروری(اے پی پی): خیبرپختونخواہ اسمبلی کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخابات کیلئے سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔

اس سلسلے میں کیپٹل سٹی پولیس پشاور کی جانب سے  فول پروف سیکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کیے گئے ہیں اور تمام تر سکیورٹی انتظامات کی سی سی پی او سید اشفاق انور اور ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب عباسی خود نگرانی کر رہے ہیں۔

پرامن صوبائی سیشن کے انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے خصوصی سکیورٹی پلان ترتیب دیا ہے۔سکیورٹی پلان کے مطابق تمام یونٹس کے پولیس افسران و اہلکار اسمبلی کے اندر اور باہر ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ٹریفک پولیس، لیڈیز پولیس، بی ڈی یو، سنیفر ڈاگ ٹیمیں، سپیشل برانچ سمیت دیگر انتظامی اداروں کی معاونت بھی حاصل ہے۔

 ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے سپیشل ناکہ بندیوں کیساتھ ساتھ ابابیل سکواڈ، سٹی پٹرولنگ فورس اور لوکل پولیس کی اضافی گشت بھی جاری ہے۔