اسلام آباد،29 فروری (اے پی پی ): نو منتخب رکن پارلیمنٹ نواب زادہ جمال رئیسانی نے اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک نئے جوش اور ولولے سے ہم پارلیمانی سال کا آغاز کریں گے ، میں نوجوانوں کی اس پلیٹ فارم سے نمائندگی کروں گا اور ملک کے مستقبل کی بہتری کے لئے متحرک کردار ادا کروں گا ۔
انہوں نے کہا کہ میرا تعلق صوبہ بلوچستان سے ہے جہاں بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے اورمیری بھرپور کوشش ہو گی کہ جو ذمہ داری ملی ہے اسے پوری طرح نبھا سکو ں۔