اسلام آباد،29 فروری(اے پی پی):مسلم لیگ ن کے سردار ایاز صادق نے اسپیکر قومی اسمبلی کے لئے جبکہ پیپلز پارٹی کے غلام مصطفیٰ شاہ نے ڈپٹی اسپیکر کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے ہیں۔
ارکان قومی اسمبلی کی تقریب حلف برداری کے بعد دوسرا مرحلہ اسمبلی کے نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا چناؤ ہو گا اور پھر اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے بعد وزیراعظم کا انتخاب ہو گا۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے سردار ایاز صادق نے اسپیکر قومی اسمبلی کے لئے جبکہ پیپلز پارٹی کے غلام مصطفی شاہ نے ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی ایوان میں سیکرٹری قومی اسمبلی کو پیش کیے جبکہ سنی اتحاد کونسل کے عامر ڈوگر نے بھی اسپیکر قومی اسمبلی کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔
موجودہ قومی اسمبلی 336 ارکان پر مشتمل ہے جس میں سے 266 نشستوں پر ارکان براہ راست انتخابات کے ذریعے منتخب ہوتے ہیں جبکہ باقی ارکان مخصوص نشستوں پر ایوان کا حصہ بنتے ہیں۔