کوئٹہ،29 فروری( اے پی پی(:نومنتخب اسپیکربلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی تمام جماعتوں کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا۔انہوں نے کہاکہ میری کوشش ہوگی کہ تمام جماعتوں کو ساتھ لیکر چلوں، تمام اراکین قابل قدر ہیں کوشش ہوگی کے تمام ایوان کو منصفانہ لیکر چلیں۔











