وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد

31

لاہور، یکم مارچ(اے پی پی): وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک کی تاریخ میں پنجاب کا پہلا مستند ڈیٹا بیس ہب اور ڈیٹا بیس اتھارٹی بنے گی.پنجاب کے پہلے ڈیٹا بیس کی تشکیل سے معاشی پالیسی سازی میں مدد ملے گی .مستند اور جامع ڈیٹا کی مدد سے سوشل پروٹیکشن پروگرام میں آسانی ہوگی.جامع اور مستند  ڈیٹا ہب سے  حقیقی مستحق عوام  کو ریلیف میں آسانی بھی ہوگی۔اجلاس میں پنجاب سوشو اکنامک رجسڑی پراجیکٹ پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کی آبادی کا مربوط اور مستند ڈیٹا مرتب کرنے کا حکم دیا۔ڈیٹا بنک میں پنجاب کےہر فرد اور خاندان کے بارے میں معاشی اور سماجی معلومات کے اشارئیے شامل ہونگے. ہر بچے کی پیدائش پر ڈیٹا خود بخود اپ ڈیٹ کرنے کا طریقہ وضع کرنے کی ہدایت بھی دی۔اجلاس میں پنچاب میں باہر سے آکر بسنے والے کے اعدادوشمار بھی مرتب کرنے کا جائزہ لیا گیا اور پاپولیشن ڈیٹا کی تشکیل کے لئے قلیل المدتی اور طویل المدتی طریقہ کار کا بھی جائزہ لیا گیا۔مریم اورنگ زیب کی سربراہی میں 13 رکنی ٹیکنکل  ورکنگ گروپ قائم کیا گیا جس میں ایم این اے بلا ل کیانی ,متعلقہ افسران ،سٹیٹکس ماہرین شامل ہونگے۔سابق سینٹر پرویز رشید ،ارکان اسمبلی مریم اورنگ زیب ،عظمی بخاری،ثانیہ عاشق, ڈاکٹر امجد ثاقب نے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں چیف سیکرٹری ، چئیر مین پی اینڈ ڈی، سیکریٹریز، چیر مین پی آئی ٹی بی،سی ای اوز پی ایس پی اے،اربن یو نٹ اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔