اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا تیسری بار اسپیکر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ایوان سے خطاب

21

اسلام آباد مارچ،01(اے پی پی ):اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اسپیکر کا عہدہ سمبھالنے کے بعد ایوان سے خطاب کرتے ہوئے کہا میری پوری کوشش ہوگی کہ بطور سپیکر آئین اور قانون کے مطابق اس ایوان کو چلاؤں، سپیکر افس کے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں۔ اس ایوان میں آنے والے تمام معزز اراکین میرے لیے انتہائی قابل عزت اور قابل احترام ہیں، حکومت اور اپوزیشن ایوان کے اہم حصہ ہیں۔ یہ ایوان حکومت اور اپوزیشن کے بغیر نامکمل ہے۔تمام ممبران سے گزارش ہے کہ ذاتی تنقید سے اجتناب کریں۔ جمہوری عمل کو آگے بڑھانے کے لیے سب کو کردار ادا کرنا ہو گا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا رب ذوالجلال کے سامنے سرنگوں ہوں جس نے اپنے  اس ادنی بندے کو تیسری بار اس با وقار عہدے پر فائز کیا،تیسری دفعہ نامزد کرنے پر اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کا شکر گزار ہوں،صدر مسلم لیگ نون میاں شہباز شریف اور اپنی جماعت کے اور اپنی جماعت کے ساتھیوں کا ممنون ہوں جہنوں مجھ پر اعتماد کیا،تیسری دفعہ اعتماد کا ووٹ دینے پر سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کا شکر گزار ہوں،ایوان میں موجود دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین اور اراکین کا بھی ممنون ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا،اپنے حلقے این اے 120 کے ووٹرز اور سپورٹرز کا بھی خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں جن کے قیمتی ووٹ کی بدولت میں اس مقام پر پہنچا،ملک محمد عامر ڈوگر صاحب کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جو اس جمہوری عمل کا حصہ بنے۔

اسپیکر سردار ایاز صادق کا کہنا تھا پریس گیلری ایوان کا اہم حصہ پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کو اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتا ہوں،فعال میڈیا کے بغیر ایوان نامکمل ہے،پاکستان کی ترقی ہماری ترقی ہے پاکستان ہے تو ہم ہیں،آئیں مل کر جمہوری عمل کو آگے بڑھائیں اور پاکستان کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔