وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے برٹش ہائی کمشنرجین میری ایٹ کی ملاقات

18

لاہور یکم مارچ(اے پی پی): وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے برٹش ہائی کمشنرجین میری ایٹ نے ملاقات کی۔برٹش ہائی کمشنر جین میری ایٹ نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو پہلی خاتون وزیر اعلیٰ بننے پر مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

 وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے برٹش ہائی کمشنر جین میری ایٹ کا شکریہ ادا کیا،ملاقات میں پنجاب میں گرلز ایجوکیشن کے فروغ، پنجاب کے طلبہ کے لئے اعلیٰ برطانوی یونیورسٹیوں میں سکالر شپ  بڑھا نے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے برٹش ہائی کمشنر کو ڈیجیٹل پنجاب، گورنس اور شفافیت پر اپنے وژن سے آگاہ کیا،برطانوی ہائی کمشنر نے ڈیجیٹل پنجاب ویژن کو سراہا۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کو ڈیجیٹلائزیشن کے جدید دور میں لے جانا چاہتے ہیں۔ آئی ٹی یونیورسٹی کے قیام کے لئے برطانوی اداروں کو ممکنہ سہولتیں فراہم کریں گے ۔ وزیر اعلی مریم نواز نے پنجاب بالخصوص لاہور میں آئی ٹی پارک  کے پراجیکٹ سے آگاہ کیا۔

ملاقات میں موسمیاتی تبدیلی اورماحولیاتی آلودگی کے سدباب کے ائیر کوالٹی انڈکس ٹیکنالوجی کے تبادلے پر گفتگو کی گئی۔مریم نواز شریف نے کہا کہ لاہور میں  آئی ٹی، ٹوئن ٹاورز کا پراجیکٹ بہت جلد شروع کیا جائے گا۔