نومنتخب وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

45

 

کوئٹہ۔ 02 مارچ (اے پی پی):نومنتخب وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ۔حلف برداری کی تقریب گورنر ہائوس  میں منعقد ہوئی ،گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے نومنتخب وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی سے حلف لیا۔

تقریب حلف برداری میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی، ڈپٹی اسپیکر  غزالہ گولہ، اراکین صوبائی اسمبلی بلوچستان، اعلیٰ سول حکام سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین اور سیاسی کارکنوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔