بلوچستان سے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی جام کمال خان نے قومی اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھا لیا

26

اسلام آباد،3مارچ (اے پی پی):بلوچستان سے مسلم لیگ (ن)کے رکن قومی اسمبلی جام کمال خان نے قومی اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھا لیا ہے ۔ قومی اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر سپیکر سردار ایاز صادق نے جام کمال سے حلف لیا۔ بعد ازاں جام کمال نے اسمبلی کے رول آف ممبرز پر دستخط کئے۔