ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

28

اسلام آباد،04 مارچ(اے پی پی): آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سردرہے گا،تاہم شمال مغربی/جنوبی بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود اورموسم خشک رہا ،تاہم بالائی خیبرپختونخوا اور خطہ پوٹھوہار میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔

آج کم سے کم درجہ حرارت : کالام منفی 10، قلات منفی 06، مالم جبہ منفی 05، استور منفی 04، اسکردو،گوپس اورمیر کھانی میں منفی 03 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔