اسلام آباد،05 مارچ(اے پی پی): پاکستان سپر لیگ سیزن نو کی فرنچائز پشاور زلمی نے اپنے روایت برقرار رکھتے ہوئے راولپنڈی میچز کے لیے پشاور سے خصوصی فینز بسز کا انتظام کیا، جس کے ذریعے زلمی فینز کی بڑی تعداد زلمی بسز سے پشاور سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پہنچی اور میچ سے محظوظ ہوئے۔ پشاور زلمی ہر سال فینز اور پشاور میڈیا کو خصوصی بسز سے پنڈی اسٹیڈیم لانے کا انتظام کرتی ہے۔