سکھر؛اینٹی کرپشن اور میونسپل کارپوریشن کی غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی

19

 

 سکھر،05مارچ(اے پی پی):اینٹی کرپشن اور میونسپل کارپوریشن سکھر کی مشترکہ کارروائی، مینارہ روڈ پر غیر قانونی رہائشی اور کمرشل عمارت کو سیل کر دیا گیا۔

اس موقع پر ڈیئریکٹر انسداد تجاوزت خالد جتوئی کا کہنا تھا کہ یہ کارروائی سندھ ہائی کورٹ کے حکم پرکی گئی ہے، اینٹی کرپشن سرکل آفیسر صنم سہتو کی زیر نگرانی عمارت کو سیل کر دیا گیا ہے ، یہ عمارت سرکاری اراضی پر غیر قانونی طور پر رہائشی عمارت تعمیر کی  گئی تھی۔