سرکاری ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے والے دکانداروں کو بھاری جرمانے عائد کئے جائیں،ڈپٹی کمشنر

16

 

ملتان،05 مارچ (اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے ماہ رمضان المبارک کے سلسلے میں گراں فروشوں کے خلاف میگا کریک ڈاون کا آغاز کردیا ہے اس سلسلے میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے خصوصی کارروائی کرتے ہوئے ایک ہفتے میں 25 گراں فروش حوالات بند کردیے جبکہ 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دو ماہ میں 80 گراں فروشوں و ذخیرہ اندوزوں کو حوالات کی سیر کرائی گئی۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی سے تنگ عوام کو ریلیف دینے کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کمر کس لیں۔نگہبان رمضان پیکج کے ذریعے نادار طبقے کو راشن فراہمی شروع کردی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ سرکاری ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے والے دکانداروں کو بھاری جرمانے عائد کئے جائیں۔عوام کو ریلیف دینے کیلئے شمش آباد رمضان میں ایگری کلچر فئیر پرائز شاپ بھی بنائی جائے گی جبکہ ماہ رمضان المبارک کیلئے سستی اشیائ خوردونوش کے نئے ریٹس مختص کرینگے جن پر ہرصورت عملدرآمد کرایا جائے گا۔