سکھر،06مارچ(اے پی پی)کمشنرفیاض حسین عباسی نے محکمہ سماجی بہبود کے حکام کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ دارالاطفال کو مضبوط کیا جائے، ٹرانسجینڈر کے اداروں کو اپ گریڈ کیا جائے، بزرگ شہریوں کو سہولیات فراہم کی جائیں اور چائلڈ پروٹیکشن یونٹ بنا کر جلد از جلد کام شروع کیا جائے، ان خیالات کا اظہار کمشنر فیاض حسین عباسی نے اپنے دفتر کے کانفرنس ہال میں سوشل ویلفیئر کے افسران کے ساتھ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ کمشنر سکھر ڈویزن فیاض حسین عباسی نے متعلقہ ڈویزن کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ بین الاقوامی این جی اوز اور مقامی این جی اوز کی رجسٹریشن کے لیے ایک میکنزم بنائیں جس میں محکمہ سماجی بہبود کو بھی آن بورڈ رکھا جائے تاکہ تمام این جی اوز ڈیٹا حاصل کیا جا سکتا ہے۔