صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے میانمار کے لیے نامزد پاکستانی سفیر کی ملاقات

18

اسلام آباد، مارچ 6, (اے پی پی): صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سےمیانمار کیلئے نامزد پاکستانی سفیر عمران حیدر نے ملاقات کی اور  پاکستان اور میانمار کے مابین دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر زور دیا گیا ۔

اس موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان اور میانمار کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے کاروباری شعبے میں روابط بڑھانا ہوں گے، پاکستان کا قدیم بدھ مت ورثہ دونوں ملکوں کو سیاحتی اور ثقافتی میدانوں میں مزید قریب لا سکتا ہے۔صدر مملکت نے میانمار میں نامزد سفیر کی کامیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔