خواتین کے عالمی دن پر پی این سی اے میں نمائش کا انعقاد

20

 

اسلام آباد،06 مارچ (اے پی پی): خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس نے پینٹنگز کی نمائش کا انعقاد کیا جس میں پاکستان بھر سے خواتین آرٹسٹوں نے نمائندگی کی۔نمائش کا مقصد پاکستان کی خواتین آرٹسٹوں کو خراج عقیدت پیش کرنا تھا اور فنون لطیفہ کے شعبے میں انکی خدمات کو سراہنا تھا۔

سیکرٹری نیشنل ہیریٹیج اینڈ کلچر ڈویژن حمیرا احمد، پاکستان میں پرتگال کے سفیر اور  ڈائریکٹر جنرل پی این سی اے،  ایم ایوب جمالی نے نمائش کا افتتاح کیا۔