نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے لیے سیکیورٹی وفد کی قذافی اسٹیڈیم لاہور آمد

15

 

لاہور، 6 مارچ ( اے پی پی ) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے لیے سیکیورٹی وفد نے آج سہ پہر قذافی اسٹیڈیم لاہور کا دورہ کیا ۔وفد میں ہیتھ ملز، سی ای او نیوزی لینڈ پلیئرز ایسوسی ایشن اور سیکیورٹی کنسلٹنٹ ریگ ڈیکاسن شامل ہیں، وفد کو پی سی بی اور سیکیورٹی حکام نے اپریل میں آئندہ پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ مینز ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔وفد نے پاکستان کی جانب سے اٹھائے گئے سیکورٹی انتظامات پر تسلی کا اظہار کیا ۔واضح رہے کہ وفد ایک روز قبل راولپنڈی کے پنڈی سٹیڈیم کا دورہ کرنے کے بعد لاہور پہنچا تھا۔