لاہور میوزیم کے زیر اہتمام 10 روزہ مجسموں کی نمائش اختتام پزیر، ملک بھر سے 47 فنکاروں کے 74 فن پارے شامل

29

 

لاہور، 6 مارچ(اے پی پی): لاہور میوزیم کے زیر انتظام پہلی اوپن کال مجسموں کی 10 روزہ نمائش کامیابی سے اختتام پذیر ہو گئی ہے  ۔ فنکاروں نے  آرٹ کی مختلف شاخوں پینٹنگ اور  مجسمہ سازی میں اپنا فن پیش کیا جوکہ لکڑی، میٹل، دھاگے، مٹی اور سیرامکس سے بنایا گیا۔

 نمائش کا مقصد فنکاروں کے جدید ترین فن پاروں کو ایک ساتھ نمائش کے لیے پیش کیا جا سکے، نئے فن پاروں کو فن کے منظر نامے پر لایا جا سکے اور اس کے مطابق فنکاروں کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ اور نئی نسل کو دور حاضر کے مطابق آرٹ کو سمجھنے اور سیکھنے کا موقع فراہم کرنا تھا۔

 طلباء و طالبات سمیت ایک بڑی تعداد میں لوگ اس نمائش کو دیکھنے کیلئے لاہور میوزیم آئے۔ نمائش میں ملک بھر سے 47 فنکاروں کے 74 فن پاروں کو شامل کیا گیا۔ فنکاروں نے اپنے کام کے ذریعے مختلف قومی اور بین الاقوامی مسائل کو اپنی فکری سوچ کے تناظر میں پیش کیا۔ یہ فن پارے عوام کیلئے ایک پیغام کا زریعہ بھی دیکھائی دیتے نظر آئے۔

نمائش کی آرگنائز عرشیہ سہیل نے بتایا کہ یہ نمائش اوپن کال کے زریعے منعقد کی گئی ہے جس میں پورے پاکستان سے ہزاروں فنکاروں نے حصہ لیا جن میں سے 74 فن پاروں کو نمائش میں شامل کیا گیا۔

 نمائش میں آئے طلباء وطالبات نے فنکاروں کے کاموں میں گہری دلچسپی لی اور فنکاروں کے کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہر  فن پارے میں ایک پیغام  پنہا ہے  اور ہمیں اس نمائش سے بہت کچھ سیکھنے کو بھی ملا ہے۔

نمائش دیکھنے آئے لوگوں کا کہنا تھا کہ یہ ایک نہایت کی شاندار نمائش ہے اور فنکاروں کی جانب سے نہایت ہی عمدہ کام کیا گیا ہے۔