رینالہ خورد، 07 مارچ (اے پی پی):ڈپٹی کمشنراوکاڑہ ذیشان حنیف اور اسسٹنٹ کمشنر رینالہ خورد ضیااللہ نے نگہبان راشن تقسیم کار سنٹر کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پرمستحقِ خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کیے جا رہے ہیں اب تک 8 ہزار کے قریب مستحق خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کیے جا چکے ہیں اور کہا کہ ریونیو سٹاف وضلعی انتظامیہ کے افسران و اہلکاران احسن طریقے سے کام کر رہے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر نے رمضان راشن پیکج کے لئے انتظامات کا جائزہ لیا،راشن کے وزن کی چیکنگ کی اور ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ مقامی گاؤں 6 ون ایل میں مستحق افراد میں راشن بھی تقسیم کیا۔