شجاع آباد ،07 مارچ (اے پی پی ): نگہبان رمضان پیکیج کے تحت تحصیل شجاع آباد میں مستحق افراد کو مفت فوڈ ہیمپرز کی ڈور ٹو ڈور فراہمی جاری ہے، تحصیل شجاع آباد میں کل 40375 بینیفشریز ہیں جن میں سے اب تک 4ہزار مستفید ہوچکے ہیں۔
تحصیل شجاع آباد میں کل 9 کلسٹرز پوائنٹ بنائے گئے ہیں جہاں سے مختلف لوڈرز،رکشہ اور ٹریلرز کے ذریعے مستحق افراد کو ان کے گھر تک ہیمپرز کی ڈیلیوری جاری ہے۔اس سلسلے میں پچاسی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں محکمہ مال،زراعت،لائیو سٹاک،صحت اور لوکل گورنمنٹ کا عملہ شامل ہے۔
تمام ترسیل مکمل طور پر میرٹ اور شفافیت سے جاری ہے شروع میں آنے والی شکایات کا فوری ازالہ کرتے ہوئے ایک سنڑل کمپلینٹ سیل بھی تشکیل دے دیا گیا ہے جس میں شہری اپنی تمام تر شکایات درج کرواسکتے ہیں۔اس کے علاوہ پیکیج کے متعلق آگاہی کے لیے میڈیا میں تشہیر،مشتری منادی وغیرہ بھی کرائی گئی ہے، شہری شکایات کی صورت میں کمپلینٹ سیل کے دیے گئے نمبر 061.4396017 پر رابطہ کرسکتے ہیں یا براہِ راست اے سی آفس بھی تشریف لاسکتے ہیں۔