لوک ورثہ میں” عورت ہنر میلہ”  کا انعقاد

27

اسلام آباد، 08 مارچ (اے پی پی): خواتین کے عالمی دن کے موقع پر لوک ورثہ میں عورت ہنر میلہ کا انعقاد کیا گیا جس میں پینٹنگز ، دستکاریاں، خواتین کے ملبوسات اور دیگر اشیاء کی نمائش شامل تھی۔فیسٹیول تین روز تک جاری رہے گا اور اس کی اختتامی تقریب 10 مارچ کو ہوگی۔

افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی پرتگال کے سفیر فیریڈریکو  اور سیکرٹری قومی ثقافت ورثہ ڈویژن حمیرا احمد تھیں، اس تقریب کا مقصد ان تمام خواتین اور ان کے ہنر کی پذیراہی کرنا ہے جو معاشرے کو بہترکرنے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ان خواتین کی حوصلہ افزائی کرنا ہے جو اپنی آنکھوں میں کوئی نہ کوئی خواب لئے زندگی کی سختیوں کو جھیل رہی ہیں۔