ملتان، 08 مارچ(اے پی پی ): ملتان آرٹس کونسل کے زیر اہتمام پنجاب مقابلہ مصوری 2024ء کے ڈویژنل لیول مقابلوں میں باصلاحیت نوجوان تخلیق کاروں نے پاکستان اور چیلنجز کے موضوع کو دلکش رنگوں کے امتزاج سے کینوس پر بکھیر دیا ، مقابلہ کا مشاہدہ کرنیوالے عام و خاص، نوجوانوں کے مشاہدہ اور سوجھ بوجھ کی داد دیئے بغیر نہ رہ سکے۔
مقابلہ مصوری کے نتائج کے مطابق ضلع وہاڑی کے زوہیب ساجد نے پہلی، خنسہ خوشی نے دوسری اور ملتان کی مسکان حسین نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مقابلے میں منصفین کا پینل ضمیر ہاشمی، فرح رحمان اور سونیا ناصر خان پر مشتمل تھا۔
مہمان خصوصی ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن ملتان عبدالجبار نے اپنے خطاب میں کہا کہ کہ ایسے مقابلوں سے نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا موقع ملتا ہے۔آج کے مقابلہ میں نوجوان تخلیق کاروں نے مختلف ایشوز کو اپنی پینٹنگز کے ذریعے پیش کیا۔ بنانا نوجوانوں کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
ڈائریکٹر ملتان آرٹس کونسل ڈاکٹر ریاض ہمدانی کا کہنا تھا کہ مقابلہ جات نوجوانوں کی مصورانہ صلاحیت اور قوت مشاہدہ کا امتحان ہیں۔