کوئٹہ، 09 مارچ (اے پی پی ): ملک بھر کی اسمبلیوں کی طرح بلو چستان اسمبلی میں بھی پاکستان کے نئے صدر مملکت کے انتخاب کے لئے پولنگ کا عمل جاری ہے، صوبائی اسمبلی میں قائم پولنگ اسٹیشن پر منتخب اراکین اسمبلی صبح 10بجے سے شام چار بجے تک اپنے حق رائے دہی استعمال کر سکتے ہیں، بلو چستان اسمبلی 65اراکین پر مشتمل ہے، اسمبلی کے 62ارکان آج اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے،