کوئٹہ، 09 مارچ (اے پی پی ): صدر پاکستان کے انتخاب کے لیے پارلیمنٹ، سینیٹ اور دیگر صوبائی اسمبلیوں میں پولنگ کا باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے۔ بلو چستان اسمبلی میں نئے صدارتی انتخاب کے لئے پولنگ کا عمل جاری ہے ۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان سمیت اراکین صوبائی اسمبلی طارق مگسی،محمد نعیم بازی، صادق علی عمرانی،غزالہ گولہ،محمدخان لھڑی،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ،میرلیاقت علی لھڑی،ضیااللہ لانگو،ظہور بلیدی،عاصم کرد گیلوپرنس آغاعمر،ڈاکٹر ربابہ بلیدی،علی مددجتک نے ووٹ کاسٹ کردیا،۔
بلو چستان اسمبلی 65اراکین پر مشتمل ہے۔ ان مین سے 62ارکان آج اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے۔ بلو چستان اسمبلی میں پہلا ووٹ پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی علی مدد جتک نے کاسٹ کیا۔ اب تک بلو چستان اسمبلی میں 46سے زائد ارکان نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا ہے ۔
صدارتی انتخاب کے لیے بلو چستان اسمبلی میں بھی پولنگ کا عمل صبح 10 سے شام 4 بجے تک جاری رہے گا، جہاں صوبائی اسمبلی کے اراکین اپنا ووٹ کاسٹ کر رہے ہیں۔