کراچی،11 مارچ (اے پی پی ):لیجنڈز تھرو بال چیمپئن شپ2024 کا ٹائٹل تھنڈر کلب نے اپنے نام کر لیا ، فائنل میں تھنڈر کلب نے سٹار لائٹ کو 2-0 سیٹ سے ہرا کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔جبکہ تیسری پوزیشن جے میچ میں کوڈ بلیک نے فلیمز کو 2-0 سے شکست دی۔
لیجنڈز تھرو بال چیمپئن شپ لیجنڈز ایرینا اور تعاون پاکستان تھرو بال فیڈریشن جوکہ 8-9 مارچ 2024 کو لیجنڈز ایرینا، ڈی ایچ اے، کراچی میں منعقد ہوئے۔اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی جناب طلال شاہ خان، سی ای او لیجنڈز ایرینا اور ٹی ایس اسپورٹس، محترمہ آمنہ خان، فلم ڈائریکٹر ڈریم ٹیم فلمز، جناب یوسف غزنوی، مارکیٹنگ ڈائریکٹر لیجنڈز ایرینا اور جناب مقبول آرائیں، جنرل سیکریٹری، پاکستان تھرو بال فیڈریشن۔ نے فاتح، رنر اور تیسرے پوزیشن پر آنے والی ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے۔چیمپئن شپ میں کراچی بھر سے انٹرنیشنل، نیشنل کھلاڑیوں کے ساتھ 16 ٹیموں نے حصہ لیا۔