اوکاڑہ؛ سستا رمضان بازار قائم،عام مارکیٹ سے 25فیصد کم ریٹ پر اشیاء خوردنوش دستیاب

28

اوکاڑہ، 13 مارچ(اے پی پی): اوکاڑا میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے فٹبال اسٹیڈیم میں سستا رمضان بازار قائم کر دیا  گیا ہے جہاں پر اشیائے خورد نوش عام مارکیٹ سے 25فیصد کم ریٹ پر فراہم کی جا رہی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر ذیشان حنیف نے رمضان بازار کا وزٹ کرتے ہوئے تمام انتظامات کا جائزہ لیا اور میعار اور کوالٹی چیک کرتے ہوئے سخت ہدایات جاری کیں۔

سستا رمضان بازار میں شہریوں کی آمدورفت شروع ہو چکی ہے،تمام اشیاء پر ریٹ لسٹ بھی آویزاں کی گئی ہیں جس کے مطابق لوگ خریداری کرنے میں مصروف ہیں رمضان بازار میں معزور افراد کے لیے ہلپنگ ڈیسک بھی قائم کیا گیا ہے جہاں سے بزرگ اور معزور افراد کا سامان گاڑی یا رکشہ تک پہنچا جائے گا۔سستا رمضان بازار 27رمضان المبارک تک جاری رہے گا۔