سرگودھا، 14 مارچ(اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیموں نے ڈیری یونٹ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2 من سے زائد مکھن تلف کر دیا۔
ترجمان کے مطابق کارروائی سرگودھا میں ڈیری یونٹ کے خلاف کی گئی،مکھن کے سیمپل فیل ہونے پرڈیری یونٹ کو فوری کام سے روک دیا گیا۔رمضان المبارک میں مکھن کا استعمال بڑھ جاتا ہے،عوام کو خوراک کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔