اسلام آباد،14مارچ (اے پی پی):سینیٹ میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی نشست کے لئے قومی اسمبلی ہال میں پولنگ شروع ہو گئی ہے جو شام 4 بجے تک جاری رہےگی۔ جمعرات کو قومی اسمبلی ہال میں قائم کئے گئے پولنگ بوتھ میں ارکان قومی اسمبلی نے اسلام آباد کی ایک جنرل نشست کے لئے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ وزیراعظم محمد شہبازشریف اور مسلم لیگ (ن) کے قائد محمدنواز شریف نے سینیٹ کی نشست کے لئے ضمنی انتخاب میں ووٹ ڈال دیا ہے ۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی عمل کے لئے ظفر اقبال نے بطور پریذائیڈنگ آفیسر کے فرائض سر انجام دیئے۔ شام چار بجے پولنگ کا عمل مکمل ہونے پر ووٹوں کی گنتی کے بعد نتائج کااعلان کیاجائے گا۔