اسلام آباد،14 مارچ (اے پی پی): اٹلی کے تعاون سے جاری پروجیکٹ “زیتون کی ثقافت” کی چوتھی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس وزارت فوڈ سیکیورٹی میں ہوا۔اجلاس کی صدارت وفاقی سیکرٹری براے فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ کیپٹن ریٹائرڈ محمد آصف نے کی،اجلاس میں پاکستان میں اٹلی کے سفیر نے بھی شرکت کی۔
ا جلاس میں سے خطاب میں وفاقی سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کیپٹن ریٹائرڈ محمد آصف نے کہا کہ زراعت پاکستان معیشیت کا بنیادی ستون ہے، زرعی ترقی کیلئے عملی اور موثر اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں زیتون کی کاشت کو بڑھانے کیلئے پر عزم ہیں ،زیتون کی پیداوار میں اضافہ ملک کی معیشت اور ماحول دونوں کیلئے سودمند ہوگا۔
اس موقع پر اٹالین سفیر نے کہا کہ اٹلی زیتون کی ثقافت کے منصوبوں کے لیے اپنی حمایت اور تعاون جاری رکھے گا۔