سینٹ میں بلوچستان کی 3 نشستوں پر ضمنی انتخاب جاری

11

کوئٹہ،14مارچ ( اے پی پی ): سینٹ میں بلوچستان کی 3 نشستوں پر ضمنی انتخاب  بروز جمعرات ہو  رہے ہیں  ۔ 2 امیدواروں کے دستبردار ہونے کے بعد 7 امیدواروں میں مقابلہ ہے ۔ 3  امیدوار آزاد ،  2 بی اے پی ، پیپلز پارٹی اور پی ایم ایل این کے ایک ایک امیدوار میدان میں ہیں ۔

 ووٹنگ بلوچستان صوبائی اسمبلی میں صبح 9 سے شام 4 تک جاری رہے گی اب تک بلوچستان اسمبلی کے 19 اراکین اسمبلی نے اپنا ووٹ کاسٹ ہوچکے ہیں، صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان ریٹرننگ آفیسر کی زمہ داریاں ادا کررہے ہیں ۔

آرٹیکل 226  کے تحت انتخاب سیکرٹ بیلٹنگ یا خفیہ رائے شماری کے تحت ہوگا  ہر ووٹر نے بیلٹ پیپر پر امیدوار کے نام کے آگے انگریزی یا اردو میں اپنی ترجیحات درج کرنا ہونگی ۔

 واضح رہے کہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے پرنس آغا عمر احمد زئی ، میر سرفراز بگٹی اور مولانا عبدالغفورحیدری کے استعفوں کے بعد خالی ہوئی تھیں۔