ترقیاتی منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کروائیں گے، خواجہ سلمان رفیق

15

لاہور۔ 14 مارچ(اے پی پی): صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ سید واجد علی شاہ، ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ آغا نبیل، چیف پلاننگ افیسر عبدالحق بھٹی، ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس حماد الرب و دیگر افسران نے شرکت کی۔

 صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اجلاس کے دوران جاری ترقیاتی سکیموں اور ری ویمپنگ کے منصوبے کا تفصیلی جائزہ لیا۔ متعلقہ افسران نے اس حوالہ سے صوبائی وزیر صحت کو بریفننگ بھی دی۔

 صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شعبہ صحت کے تمام ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ افسران سرکاری ہسپتالوں کی ری ویمپنگ کے منصوبے کی خود نگرانی کریں۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ ہر ترقیاتی منصوبے میں شفافیت کو سو فیصد یقینی بنائیں گے اور ترقیاتی منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کروائیں گے۔

خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ مدر اینڈ چائلڈ بلاک گنگارام، ڈی ایچ کیو ساہیوال، ڈی ایچ کیو گوجرانوالہ، کارڈیالوجی ہسپتال ڈی جی خان، انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن راولپنڈی، نشتر ٹو ملتان اور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ملتان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کروائیں گے۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں ایچ آر کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔