رکن قومی اسمبلی شازیہ مری کا قومی اسمبلی میں اظہارخیال: غزہ میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف قرارداد پیش کی

11

 

اسلام آباد،15 مارچ(اے پی پی ):قومی اسمبلی میں غزہ میں مسلمانوں پر  ہونے والے مظالم کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔قرارداد رکن اسمبلی شازیہ مری کی جانب سے  پیش کی گئی۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے شازیہ مری کا کا کہنا تھا کہ ایوان میں موجود تمام جماعتوں نے اس قرار داد پر دستخط کیے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ ایوان اس دن کو اسلاموفوبیا کے خلاف لڑنے کو قرارد یتا ہے، ہم اسرائیل کی جانب جنگ کی مذمت کرتے ہیں، جہاں حالیہ حملوں سے 21 قیمتیں جانیں ضائع ہوچکی ہیں، جو ماہ مقدس میں امداد لینے کے لیے کھڑے تھے۔شازیہ مری کا کہنا تھا کہ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ ہم وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ عالمی برادری پر سیز فائر کے لیے زور دینے کے حوالے سے مزید فعال کردارا ادا کرے۔