لنڈیکوتل دربار عالیہ قادریہ پیروخیل میں 3 رات کا ختم القرآن تراویح میں اختتام پذیر

28

 

پشاور، 15مارچ(اے پی پی): ضلع خیبر کے لنڈیکوتل دربار عالیہ قادریہ پیروخیل میں رمضان المبارک کا 3 رات کا ختم القرآن گزشتہ شب تراویح میں اختتام پذیر ہوگیا۔

لنڈی کوتل دربار عالیہ قادریہ میں رمضان المبارک کے مہینہ میں سالانہ ختم القرآن اختتامی دعائیہ تقریب میں سابق سنیٹر اور سجادہ نشین  پیر عبدالمالک، صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور علامہ محمد عدنان قادری نے خصوصی شرکت کی۔

رمضان المبارک کے مہینہ میں 124سال سے جاری ختم القرآن کی تراویح میں سعادت حاصل کرنے کے لئے خیبرپختونخوا پشاور اور دیگر شہروں اضلاع بالخصوص ضلع خیبر سے بڑی تعداد میں مہمانوں اور علماء کرام، عوام و دیگر مشران  شرکت کرتے ہیں۔

رمضان المبارک کے مہینہ میں سالانہ ختم القرآن کے اختتامی دعائیہ کلمات خیبر پختون خواہ کے صوبائی وزیر برائے اوقاف و مذہبی امور علامہ محمد عدنان قادری نے پڑھائی۔ختم القرآن کی دعائیہ تقریب کے موقع پر امت مسلمہ کے اتحاد پاکستان کی سلامتی اور علاقے کے امن کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔سابق سنیٹر اور سجادہ نشین دربار عالیہ قادریہ لنڈیکوتل پیر عبدالمالک صاحب نے رمضان المبارک کے مہینہ میں سالانہ ختم القرآن میں شرکت کرنے پر تمام مہمانوں، عقیدت مندوں، علماء کرام اور عوام کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور ان کو دعاؤں سے رخصت کیا۔