لاہور، 16 مارچ (اے پی پی ): وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے اراکین قومی اسمبلی محمد عثمان اویسی اور عبد الغفار وٹو نے ہفتہ کو یہاں الگ الگ ملاقات کی ، ملاقات کے دوران اراکین قومی اسمبلی نے اپنے متعلقہ حلقوں کے امور اور ملکی مجموعی و سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ۔