اسلام آباد،17مارچ (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعدرفیق نے ملاقات کی اور وزیر اعظم کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔