نون فاؤنڈیشن کی جانب سے گردوں کی دیکھ بھال کے موضوع پر آگاہی واک کااہتمام

58

اسلام آباد، 17 مارچ ( اےپی پی):  گردوں کے عالمی دن کی مناسبت سے نون فاؤنڈیشن  کی زیر اہتمام  گردوں کی دیکھ بھال کے موضوع پر آگاہی واک   اور سیمینا ر کااہتمام کیا گیا ۔ واک میں سول سوسائٹی  کے ارکان ،مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد ،ڈاکٹروں ،سماجی کارکنوں ، صحافیوں اورطالب علموں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ آگاہی واک کے دوران   شرکاءنے ہاتھوں میں پلے کارڈز  اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر گردوں کی بیماری سے متعلق آگاہی کلمات درج تھے۔بعد ازاں منعقدہ سیمینار سے خطاب میں  سی ای او پاکستان کڈنی سینٹر  ڈاکٹر خلیل الرحمان نے کہا  کہ گردے انسانی جسم کے اہم اعضو ہے جو خون بنانے  میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔  آج کی آگاہی  واک کا مقصد گردوں کی بیماریوں اور علاج کے بارے میں شعور اجاگر کرنا ہے۔

ڈاکٹر خلیل الرحمان نے مزید کہا کہ ہم نے ایک سال میں 7600 ڈائیلاسز کیے ہیں اور ہم  گردے کی بیماری کے خلاف آگاہی اور احتیاطی تدابیر کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے  ان مشکلات کے بارے میں  بھی بتایا جو کہ گردے کی بیماریوں میں مبتلا افراد کو مہنگے ڈائیلاسز علاج تک رسائی میں درپیش ہوتی ہیں۔