سیالکوٹ،18مارچ (اے پی پی):وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کو وزارت کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھا ہوا ہے۔
خواجہ محمد آصف شہر اقبال کے وہ باعزت، باکردار اور باکمال فرزند ہیں جن پر پچھلے تقریباً 35 سال سے اللہ رب العزت کی ذات بہت مہربان ہے۔ وہ اس سے قبل وزیر دفاع، وزیر خارجہ، وفاقی وزیر پانی و بجلی، وفاقی وزیر پٹرولیم، وفاقی وزیر سپورٹس، چیئرمین نجکاری کمیشن اور اب پھر وزیر دفاع، وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اور وفاقی وزیر ایوی ایشن بن کر عوامی خدمت کے سفر کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔
جن لوگوں نے خواجہ محمد آصف کو وزارت کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ان میں فرخ حفیظ بٹ، روحیل بٹ، حسن شیر، نصیر سعید مغل، سابق چیرمین حاجی شیخ عبدالقدیر، چوہدری عبد الرزاق اور چوہدری علی اکبر المعروف ڈی سی سمیت دیگر لوگ شامل تھے جنہوں نے وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف کو اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی، انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کیے اور انکے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
رکن صوبائی اسمبلی محمد منشاءاللہ بٹ، رکن صوبائی اسمبلی چوہدری فیصل اکرام، رکن صوبائی اسمبلی چوہدری نوید اشرف، مخصوص نشست پر رکن صوبائی اسمبلی گلناز شجاعت پاشا، ضلعی سیکرٹری جنرل شجاعت علی پاشا، رکن صوبائی اسمبلی رانا عارف ہرناہ، سابق اقلیتی ایم پی اے زوالفقار غوری و دیگر بھی اس موقع پر یہاں موجود تھے۔