سرگودھا۔18مارچ (اے پی پی):تھانہ سٹی پولیس کی بڑی کارروائی،جواء کھیلتے8 جواری رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیے گئے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی ہدایت پرایس ایچ او تھانہ سٹی نے پرچی جواء کھیلتے 8 جواری رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیے اور داؤ پر لگی رقم بھی برآمد کر لی گئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف قماربازی ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج سرگودھا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی جاری رہے گی ڈی پی او سرگودھا معاشرہ کو جرائم سے پاک کرنا ہی میری اولین ترجیح ہے۔