چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کا نیشنل بینک کرکٹ سٹیڈیم کراچی کا دورہ

33

کراچی، 19 مارچ (اے پی پی):چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کا نیشنل بینک کرکٹ سٹیڈیم کراچی کا تفصیلی دورہ کیا اور سٹیڈیم میں شائقین کرکٹ کے لئے سہولتوں کا جائزہ لیا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے مختلف انکلوژر اور باکس کا معائنہ کیا اور فراہم کردہ سہولتوں پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اورانہوں  نے شائقین کرکٹ کے نئے ویو کو بہتر بنانے کے لیے ہدایات دیں اور میچ کے ویو کو بہتر بنانے کے لئے انکلوژر کے  حفاظتی جنگلے مزید آگے بڑھانے کی ہدایت بھی  کی۔ انہوں نے کہا کہ نشستوں کو بہتر اور آرام دہ ہونا چاہیے، سٹیڈیم کی عمارت کو بہتر اور خوبصورت بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل بینک کرکٹ سٹیڈیم کراچی کی اپ گریڈیشن کا پلان کو جلد حتمی شکل دے کر کام بلا تاخیر شروع کیا جائے۔