لاہور؛بورڈ آف ریونیو میں اعلیٰ سطحی اجلاس، ترجیحی منصوبوں پر ورکنگ کا جائزہ لیا گیا

14

 

لاہور ،19 مارچ ( اے پی پی): وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر بورڈ آف ریونیو میں اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا۔ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید نے اجلاس کی صدارت کی۔  اجلاس میں ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا ڈی جی پیلرا سائرہ عمر نے شرکت کی۔ ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ ،محکمہ لوکل گورنمنٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ،پی آئی ٹی پی و دیگر افسران نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

 اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجیحی منصوبوں پر ورکنگ کا جائزہ لیا گیا۔ نیا ہاؤسنگ سکیم کیلئے 51 مجوزہ سائٹس کا فوری سروے کرنے کی ہدایات جاری کی گئی۔ ایس ایم بی آر نے 20 ترجیحی اضلاع میں 15 روز میں سروے مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ کی ہدایات کے مطابق سائٹس کا جائزہ لیں۔ شہری علاقوں سے دور نہ ہو ں تمام تر بنیادی ضروریات کی فراہمی کو مدنظر رکھیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی واضح ہدایات ہیں سٹیٹ لینڈ کی آکشن نہیں کی جائے گی۔ سٹیٹ لینڈ کو عوامی سہولیات کے منصوبوں کیلئے زیر استعمال لایا جائے گا۔ سٹیٹ لینڈ سپورٹس گراؤنڈز،پبلک پارکس اور ہسپتالز کیلئے دی جائے گی۔
اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر پیلرا میں اصلاحات کا جائزہ لیا گیا۔ ڈی جی سائرہ عمر نے پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کے تحت جاری پروجیکٹس پر بریفنگ دی۔ اراضی سہولت مراکز ،دستک ایپ،مانیٹرنگ ڈیش بورڈ ۔ای رجسٹریشن پر بھی بریفنگ دی گئی۔ اوورسیز پاکستانیوں کیلئے پراپرٹی ٹرانسفر کے عمل میں پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔

ڈی جی پیلرا سائرہ عمر نے بتایا کہ پلس پراجیکٹ کے تحت موضع جات کی میپنگ جاری ہے ۔ ایس ایم بی آر نبیل نے ڈی جی پیلرا کو فالواپ کی ہدایات کیں۔

 ایس ایم بی آر نبیل جاوید نے ممبر کالونیز کو ریونیو جنریشن پلان بنانے کی ہدایات بھی کیں۔ نبیل جاید نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات ہیں ریونیو جنریشن بڑھائیں اخراجات نہیں۔ ایس ایم بی آر نبیل جاوید نے شرکا کو تمام تر پراجیکٹس بروقت مکمل کرنے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ کوئی کوتاہی یا غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی ۔