پاراچنار، 20 مارچ (اے پی پی):ضلع کرم سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی اور ایم ڈبلیو ایم کے پارلیمانی لیڈر انجینئر حمیدحسین پارا چنارٹوزیڑان روڈ کے تعمیراتی کام کا افتتاح کیا ۔ ساڑھے نو کلومیٹر کی اس سڑک پر 361 ملین روپے خرچ ہوں گے ۔
تعمیراتی کام کے افتتاح کے موقع پر ایم این اے انجینئر حمید حسین نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ زیڑان قبائل کے مختلف دیہات میں بہت بڑی آبادی رہائش پذیر ہے اور اس سڑک کی تعمیر سے لوگوں کے مشکلات میں کمی آئے گی ۔انہوں نے کہا کہ فی الحال اس روڈ کے لیے بہت کم ریلیز ہوئی ہے تاہم بروقت فنڈز ریلیز کروانے کی بھرپور کوشش کی جائےگی۔
اس موقع پر ایم این اے انجینئر حمید حسین نے تعمیراتی کام کا بھی معائنہ کیا اور کنٹریکٹر کو تعمیراتی کام میں معیار برقرار رکھنے کی تلقین کی ۔ایکسین سی اینڈ ڈبلیو سید مجتبی حسین نے زیڑان روڈ کے حوالے سے ایم این اے حمید حسین کو بریفنگ دی ۔
افتتاح کے موقع پر قبائلی عمائدین اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی شرکت کی ۔