اسلام آباد، 20مارچ(اے پی پی): وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ سے چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمان نے بدھ کو یہاں ملاقات کی۔ ملاقات میں فائیو جی اسپیکٹرم آکشن، کینکٹوٹی اور ٹیلی کام انڈسٹری کے متعلق گفتگو ہوئی۔
اس موقع پر شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ سستی اور معیاری ٹیلی کام اور انٹرنیٹ سروسز کی فراہمی حکومت کی پہلی ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری توجہ ملک میں ڈیجیٹلائزیشن کا فروغ اور اس سے متعلق مسائل کا حل ہے۔
شزہ فاطمہ خواجہ نے مزید کہا کہ وزارت آئی ٹی ٹیلی کام سیکٹر کو ساتھ لیکر چلے گی۔ٹیلی کام انڈسٹری کے مسائل حل کریں گے اورنوجوانوں کو ڈیجیٹل سسٹم کا حصہ بنا کر باعزت روزگار کے مواقع فراہم کریں گے۔